۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سہ ماہی علمی و تربیتی ورکشاپ

حوزہ / مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ضلع ملتان و ضلع خانیوال کے ائمہ جمعہ و جماعت کیلئے جامعہ شہید مطہری ملتان میں سہ ماہی علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی تحقیقاتی، علمی ادارہ الباقر کے سربراہ اور سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سرپرستی میں شعبہ تبلیغات کی ذیلی شاخ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ائمہ جمعہ و جماعت کی فکری و علمی تربیت کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر مختلف اضلاع میں علمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس بار کی چھٹی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ میں ضلع ملتان و ضلع خانیوال کی تمام تحصیلوں سے مبلغین امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا ضیغم عباس چوہدری نے شرکاء ورکشاپ سے مسئلہ فلسطین و حمایت فلسطین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: صیہونی ریاست تمام تر عالمی قوانین کو روندتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے لہذا عالم اسلام کی طرف سے سخت موقف و فلسطینیوں کی عملی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملتان میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں بھرپور شرکت کی استدعا کی۔

مجلس علماء امامیہ ضلع ملتان کے مسئول حجت الاسلام مظہر عباس کھرل نے ورکشاپ کے ابتدائی خطاب میں شرکائے کو خوش آمدید کہا جبکہ مولانا ضیغم عباس چوہدری و مولانا ملک نصیر حسین نے شرکاء ورکشاپ کی نماز کی فرداً فرداً تصحیح کروائی۔

علاوہ ازیں حجت الاسلام ملک نصیر حسین نے فقہ عملی، تجہیز و تکفین کے موضوع پر خطاب کیا اور تجہیز و تکفین کی عملی مشق کروائی۔

قابل ذکر ہے کہ فقہ عملی نکاح و طلاق کے موضوع پر بزرگ عالم دین حجت الاسلام قاضی نادر حسین نے بھی شرکاء ورکشاپ سے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .